منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

’’میں نے اپنے دشمنوں کے نبی ؐ سے یہ سیکھا ‘‘

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جب عرب اور اسرائیل میں جنگ چھڑنے والی تھی۔امریکی سنیٹر اور اسلحہ کمیٹی کا سربرا اسرائیل پہنچ گیا ۔اسرائیلی وزیراعظم ‘‘گولڈہ مائر’’ سے ملاقات کی۔۔ گولڈہ مائر نے بڑی چالاکی سے اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔۔اس کے بعد اسلحہ خرید لیا اور عربوں سے جنگ شروع ہو گئی۔۔چنانچہ عرب اس خاتون وزیراعظم کے ہاتھوں

شکست کھا گئے۔بعد میں کسی نے اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھاکہ امریکی اسلحہ خریدنے کیلئے آپ کے ذہن میں جو دلیل تھی وہ فورا آپ کے ذہن میں آئی یا پہلے سے حکمت عملی تیار کر رکھی تھی۔؟گولڈہ مائر کا چونکا دینے والا جواب پڑھیے۔۔” اس کے بعد درس بیداری لیجئے “میں نے یہ استدلال اپنے دشمنوں (مسلمانوں) کے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) سے لیا تھا۔۔میں جب طالبہ تھی تو مذاہب کا موازنہ میرا پسندیدہ موضوع تھا۔۔انھی دنوں میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سوانح حیات پڑھی۔اس کتاب میں مصنف نے ایک جگہ لکھا تھا۔کہ جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہواتو ان کے گھر میں اتنی رقم نھیں تھی کہ چراغ جلانے کے لیے تیل خریدا جاسکےلہذا ان کی اہلیہ (حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا) نے ان کی زرہ بکتر رہن رکھ کر تیل خریدا۔۔لیکن اس وقت بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کی دیواروں پر نو تلواریں لٹک رہی تھیں۔۔میں نے جب یہ واقعہ پڑھا تو میں نے سوچا..کہ دنیا میں کتنے لوگ ہوں گے جو مسلمانوں کی پہلی ریاست کی کمزور اقتصادی حالت کے بارے میں جانتے ہوں گے..” لیکن مسلمان آدھی دنیا کے فاتح ہیں “یہ پوری دنیا جانتی ہے۔۔۔لہذا میں نے فیصلہ کیاکہ اگر مجھے اور میری قوم کو برسوں بھوکا رہنا پڑے، بختہ مکانوں کے بجائے خیموں میں زندگی بسر کرنا پڑے، تب بھی اسلحہ خریدیں گے۔خود کو مضبوط ثابت کریں گےفاتح کا اعزاز پائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…