پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

بڑی کارروائی،مطلوب ترین دہشت گرد سمیت6ہلاک

datetime 24  فروری‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)سکیورٹی اداروں کا جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں ،سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،سی ٹی ڈی ملتان نے مظفرگڑھ میں کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے6دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں، ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پرمظفرگڑھ کے علاقے پتی سلطان محمود میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی،سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں6دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گردحساس اداروں کے دفاترکونشانہ بناناچاہتے تھے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مطفرگڑھ کی کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد بھی ماراگیاہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 19فروری کوملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے پانچ دہشت گردمارے گئے تھے۔،دوسری طر ف ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن دن بھر جاری رہا،حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیاہے۔ملتان میں پولیس اورحساس اداروں نے دربارحضرت شاہ شمس سبزواری کے اطراف سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھرگھرتلاشی لی گئی،آپریشن کے دوران110سے زائدافرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔

وہاڑی ،خانیوال ،مظفرگڑھ سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میں سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…