گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاک فوج مشرقی سرحد سے کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے، یہاں آرمی چیف کا اشارہ بھارت سے منسلک سرحد کی جانب تھا۔آرمی چیف کا گوما اور گلگت میں فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے سپاہی ہونےاورسخت موسموں سے قطع نظراپنی زمین کی حفاظت کرنے پر فخر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتعامہ(آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کیے گئے
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچن کا دورہ کیا اور گیاری سیکٹر میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری آزادی ہمارے شہداء کی مرہون منت ہے، مادر وطن کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے جیسا کوئی بھی بڑا انعام نہیں ہے۔آرمی چیف نے بعدازاں گلگت بلتستان کے عمائدین سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ وفاق کا حصے ہونے کی حیثیت سے گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول کے لیے پاک فوج بھرپور حمایت کرتی رہے گی۔اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اسکردو پہنچے تو راولپنڈی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم نے ان کا استقبال کیا۔