اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

اہم سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2017 |

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ایک شمولیتی جلسے میں ٹاؤن ون پشاور کے سابقہ ناظم حاجی شوکت علی نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا۔تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین ، صوبائی وزراء اور ممبران صوبائی اسمبلی نے

شرکت کی ۔حاجی شوکت علی نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حاجی شوکت علی کی معیت میں سینکڑوں افرادکے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا خیر مقدم کیااور اُنہیں مبارکباد دی ۔اس سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں حاجی شوکت علی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ نئے پاکستان کیلئے تحریک انصاف کی عملی جدوجہد اور صوبائی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام جو ق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ یہ لوگ نئے پاکستان کیلئے تحریک انصاف کے ساتھی بن رہے ہیں۔ تحریک انصاف ایک ایسی سیاسی فورس بن چکی ہے جو پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے ۔ہم نے نئے پاکستان کی مضبوط بنیادیں رکھ دی ہیں۔ اب باشعور عوام کے ساتھ مل کر ان بنیادوں پر ایک مضبوط ، خوشحال اور ترقی یافتہ نئے پاکستان کی عمارت کھڑی کرنی ہے ۔وزیراعلیٰ نے حاجی شوکت علی کو پی ٹی آئی کی ٹوپی پہنائی اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس پر حاجی شوکت علی ہمیشہ ناز کریں گے

کیونکہ انہوں نے اس قافلے کا ساتھی بننے کو ترجیح دی جو معاشرتی برائیوں کے خلاف نبردآزما ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے فولڈ میں آنے والے کارکنوں سے مل کر پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ۔ اب ملک میں ایسی صورتحال سامنے آرہی ہے کہ تعمیر وترقی کی قوتوں کی ایک علیحدہ فورس ہو گی جو ملک میں برائی کی قوتوں کے خلاف صف آراء ہو گی ۔ہم نے نئے پاکستان کی تعمیر کرنی ہے اور اس میں ہمیں حاجی شوکت علی جیسے نوجوان اور توانائیوں سے بھر پور قائدین کی ہر سطح پر ضرورت ہو گی جنہوں نے پی ٹی آئی کی شفاف حکمرانی کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانا اور لوگوں کی ذہنی تیاری کیلئے کام کرنا ہے۔

اس موقع پر حاجی شوکت علی نے یقین دلایا کہ وہ پی ٹی آئی کی جدوجہد میں صف اول کے دستوں میں کام کرنے کو اپنے لئے عزت اور تکریم کا باعث سمجھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے ساتھیوں کو نئے پاکستان اور نئے نظام کیلئے نہ صرف تیار کریں گے بلکہ انہیں عملی جدوجہد میں لیڈ بھی کریں گے۔لوگوں کو انصاف اور حق دلانا ان کا مطمع نظر ہو گا اوروہ خصوصاً اپنے حلقے اور عموماً پورے صوبے کے عوام کی امنگوں پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…