جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کی تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے کی تیاریاں مکمل ،کپتان کے اہم ’’کھلاڑی ‘‘نے گرین سگنل دیدیا

datetime 23  فروری‬‮  2017 |

پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو ایک اور بڑے جھٹکے کا امکان۔ صوبائی بانی رہنما صمد مُرسلین خان کے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مُسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے مشیر خاص اور صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام خان نے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما صمد مُرسلین خان کی رہائشگاہ پہنچ کر اُن سے تفصیلی ملاقات کی یہ ملاقات اُن کے سُسرال بلال ٹاؤن جی ٹی روڈ میں ہوئی اس موقع پر سرفراز مُرسلین خان ایڈوکیٹ ،ضیاء اللہ آفریدی،آصف نذیر،حسن

خان اور دیگر رہنما موجود تھے انجنیئر امیر مقام خان نے صمد مُرسلین خان کو مُسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے اُنہیں پی کے ٹو پشاور اور این اے ون پشاور سے مُسلم لیگ کا ٹکٹ دینے کی بھی پیشکش کی ،امیر مقام نے صمد مُرسلین خان اور اُن کے ساتھیوں کو یقین دلایا کہ وہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پشاور اور گردو نواح کے علاقوں میں حقیقی معنوں میں ترقیاتی کام کر کے عوامی مسائل حل کریں گے ،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کُچھ نہیں دیا ،مُسلم لیگ آئندہ انتخابات میں بھاری عوامی مینڈیٹ سے مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنا کر عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئے گی انہوں نے کہا کہ پشاور کو حقیقی معنوں میں پھولوں کا شہر بنائیں گے گیس کا پریشر مکمل کریں گے بجلی کی تمام قدیمی بوسیدہ تاریں تبدیل کر کے زمین دوز کیبلیں بچھائی جائیں گی ،سڑکوں ،چوراہوں ،گلیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بناکر عوام اور تاجروں میں خوشحالی لائیں گے ،تاجروں اور سرکاری ملازمین کو اُنکے حق کے مطابق حقوق دلائیں گے اس موقع پر صمد مُرسلین خان نے امیر مقام کی اس عزت افزائی پر اُن کا شکریہ ادا کیاتاجروں اور سرکاری ملازمین کو اُنکے حق کے مطابق حقوق دلائیں گے اس موقع پر صمد مُرسلین خان نے امیر مقام کی اس عزت افزائی پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دیگر حق پرست اور نظریاتی ساتھیوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد حتمی رائے سے اُنہیں جلد آگاہ کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…