پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دولتِ اسلامیہ کا بوکو حرام کی وفاداری قبول کرنے کا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کردہ ایک صوتی پیغام کے مطابق تنظیم نے نائجیریا کے شدت پسند گروہ بوکوحرام کی جانب سے وفاداری کی پیشکش قبول کر لی ہے۔
اس غیر مصدقہ پیغام میں دولتِ اسلامیہ کے ایک ترجمان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ خلافت کے نفاذ کا دائرہ اب مغربی افریقہ تک پھیل گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے بوکو حرام نے وفاداری کا اعلان ٹوئٹر پر تنظیم کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ کے اکاؤنٹ سے جاری کیے جانے والے ایک آڈیو پیغام میں کیا تھا۔
شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے افریقہ میں سب سے وحشیانہ بغاوت شروع کر رکھی ہے۔ اس نے شمالی نائجیریا کے بڑے حصے پر تسلط قائم کیا ہے اور نائجیریا کی سالمیت کے لیے خطرہ بننے کے علاوہ پڑوسی ملک کیمرون کے ساتھ بھی سرحد پر نیا محاذ کھولا ہے۔
دولتِ اسلامیہ کے ممکنہ صوتی پیغام میں ایک شخص اپنا تعارف تنظیم کے ترجمان محمد العدنانی کے طور پر کرواتا ہے اور کہتا ہے کہ ’ہم خلافت کی مغربی افریقہ تک پھیلاؤ کی اچھی خبر سنا رہے ہیں کیونکہ خلیفہ نے ہمارے برادر سنّی گروپ کی جانب سے تبلیغ اور جہاد کے لیے وفاداری کی پیشکش قبول کر لی ہے۔‘
پیغام میں مسلمانوں سے مغربی افریقہ میں شدت پسندوں کا ساتھ دینے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…