جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش میں زیرتعمیرفیکٹری کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں زیر تعمیر سیمنٹ فیکٹری کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگلولا قصبے میں واقع سیمنٹ فیکٹری کی زیرتعمیر چھت اچانک گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 7 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں جب کہ ملبے سے 7 افراد کی لاشیں اور 53 زخمیوں کو ریسکیو کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں 90 سے زائد ملازمین موجود تھے جن میں سے 30 کے قریب لاپتہ ہیں جنہیں ملبے سے نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب منگولا قصبے کے قریب تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو طلب کرلیا گیا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مرکزی اسپتال میں لائے گئے 53 زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2013میں بھی ڈھاکہ میں گارنمنٹ فیکٹری کی چھت گرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

.



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…