لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف نے ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو میں مریض کے علاج معالجے کیلئے استعمال ہونے والی سکر مشین جنرل ہسپتال کو عطیہ کردی۔تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس، رہنما تحریک انصاف عائشہ شاہنواز اور منصور احمد نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے پرنسپل جنرل ہسپتال غیاث النبی طیب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد نے جرمنی سے درآمد کی گئی سکر مشین ہسپتال کو عطیہ کی پرنسپل جنرل ہسپتال غیاث النبی طیب کے مطابق متعلقہ مشین ایمرجنسی،آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر میں تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کے علاج معالجے کیلئے استعمال ہوتی ہے ڈاکٹر مراد راس کے مطابق ہسپتال کی جانب سے تین مشینوں کا مطالبہ کیا گیا تھا جن میں سے ایک مشین فراہم کردی گئی ہے،مزید دو مشینیں بھی عطیہ کی جائیں گی حکومتی ترجیحات صحت نہیں ،سڑکیں اور پل ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات دستیاب نہیں اور پرائیویٹ سیکٹر سرکاری ہسپتالوں کی مدد کررہا ہے۔ جرمنی سے درآمد کی گئی سکر مشین ہسپتال کو عطیہ کی پرنسپل جنرل ہسپتال غیاث النبی طیب کے مطابق متعلقہ مشین ایمرجنسی،آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر میں تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کے علاج معالجے کیلئے استعمال ہوتی ہے ڈاکٹر مراد راس کے مطابق ہسپتال کی جانب سے تین مشینوں کا مطالبہ کیا گیا تھا جن میں سے ایک مشین فراہم کردی گئی ہے،مزید دو مشینیں بھی عطیہ کی جائیں گی حکومتی ترجیحات صحت نہیں ،سڑکیں اور پل ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات دستیاب نہیں اور پرائیویٹ سیکٹر سرکاری ہسپتالوں کی مدد کررہا ہے۔