اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کہاہے کہ اگرپاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں نہ رکیں تودہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لئے افغانستان کے اندرگھس کرکارروائی کریںگے کیونکہ اس کے علاوہ دہشتگردی کوروکنے کےلئے کوئی چارہ نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اسحاق ڈارنے کہاکہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کوابھی پاکستانی حدودسے نشانہ بنایاجارہاہے
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ افغانستان نے ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ کی اوردہشتگردی کے ٹھکانے ختم نہ کئے توپھرافغانستان کے اندرگھس کرکارروائی کرناہماری مجبوری ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ہمارے پاس یہ ایک آپشن ہے اورافغانستان کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرہم یہ آپشن استعمال کرینگے۔