اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال نے پاکستانی تاجروں کو ائیرپورٹ پر ویزا فراہمی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات نیپالی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری نے کہا ہے کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم کا کم ہونا معلوماتی نظام اور نقل و حمل کے ذرائع کا نہ ہونا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان
چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے ممبران و نیپال انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی جو کہ رواںسال مارچ میں کھٹمنڈو میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع پر وفاقی چیمبر کے نائب صدر اور ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک اور نائب صدر افتخار علی بھی موجود تھے۔