جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، سابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کوڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کئے جانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں اہم تقررو تبادلے عمل میں لاتے ہوئے عبدالغفور کو ایڈیشنل ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سلمان سلمان کو ڈپٹی

سیکرٹری خزانہ، شاہد حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ،کا اضافی چارج دے دیا ہے جبکہ عزیز الرحمان کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل پنجاب کا چار ج دیا گیا ہے۔سابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو ڈپٹی سیکرٹری ہائی ایجوکیشن کمیشن تعینات کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ ممتاز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل تعینات کیاگیا تھا جہاں انہوں نے ناقص و غیر معیاری کھانوں اور اشیائے خور و نوش کے خلاف کارروائی میں متعدد ہوٹل ، بیکریاں اور فیکٹریاں سیل کر کے عوام میں شہرت حاصل کی تھی اور مقبول ہوئیں مگر بعد ازاں ان پر کئی الزامات لگے اور انکوائریاں شروع کر دی گئیںاور اُنہیں گھر بٹھا دیاگیاتھا۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…