اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف جو22فروری بروزبدھ کوترکی کے دوروزہ دورے پرجارہے ہیں ۔ان کے د ورہ ترکی پرپاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے ایک بیان میں کہاہے کہ نوازشریف تودن ترکی کادورہ کرینگے جبکہ ان کے زیراستعمال قومی ائیرلائن کاطیارہ بوئنگ 777ایئرپورٹ پرہی کھڑارہے گا
عمران خان نے کہاکہ جس کانقصان پاکستان کے قومی خزانے اوربحران سے دوچارپی آئی اے کوہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف 22 فروری کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے۔ نواز شریف ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت کے فروغ اور خطے میں سکیورٹی کو درپیش چیلنجز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔