ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکمت الٰہی

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

دودھ سے بھری کیتلی اس کی بیٹی کے ہاتھوں سے اچانک چھوٹ کر نیچے گری ۔ سارے کا سارا دودھ زمین پر پھیل گیا۔وہ خاموشی سے ایک طرف بیٹھا یہ منظر دیکھ رہا تھا۔ ایک لمحے کیلئے اس کے ذہن میں شکوہ پیدا ہوا۔’’اے مالک اس طرح کے چھوٹے بڑے نقصان ہم غریبوں کا مقدّر ہی کیوں ہوتے ہیں؟‘‘اگرچہ ایک ہی لمحے میں پورے دن کی کمائی کے برابر نقصان ہو چکا تھا تاہم وہ زبان سے کچھ نہ بولا۔

اچانک اس نے عجیب منظر دیکھا۔ایک بلی کہیں سے نمودار ہوئی اور زمین پر پھیلا دودھ چاٹنا شروع کر دیا جب وہ جانے کیلئے مڑی تو تو ایک دم لڑکھڑائی اور زمین پر گر کر لوٹ پوٹ ہو نے لگی، وہ بھاگ کر پہنچا لیکن اس کے پہنچنے سے پہلے ہی بلی کی موت ہو گئی۔اسے صدمہ ہوا یقیناانجانے میں دودھ میں کوئی مہلک چیز شامل ہو گئی تھی۔ اچانک اسے خیال آیا کہ اگر یہ دودھ زمین پر نہ گرتا تو کیا ہوتا؟؟فوراً رب کی بڑائی کا اسے احساس ہوا۔یا رب! تیرے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے۔ ہم کتنے نادان ہیں کہ چھوٹے سے چھوٹے نقصان پر تقدیر کا گلہ کرنے لگتے ہیں۔
بیوی کی شرارت
ایک لڑکی نے سوچا کہ اگر میں اچانک اپنے خاوند کو یہ بتائے بغیرچلی جاؤں کہ میں کہاں جا رہی ہوں تو ان کا ردعمل کیا ہو گا؟ یہ سوچ کر اس نے خط لکھا، “میں آپ سے تنگ آ چکی ہوں اور مزید آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ میں آپ کو چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جا رہی ہوں”۔ یہ خط لکھ کر اس نے سائیڈ ٹیبل پر رکھا اور خود بیڈ کے نیچے چھپ گئی۔ جب اس کا خاوند واپس آیا تو اس نے خط پڑھا اور اس کی پشت پر کچھ لکھ دیا۔ پھر اس نے ناچنا اور گانا شروع کر دیا۔ اپنا فون اٹھایا، کسی لڑکی کو نمبر ملایا اور بولا،

“جان آج میں بہت خوش ہوں، میں اپنی بیوی سے بہت تنگ تھا، آج مجھے اندازہ ہو گیاکہ اس سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، میں بس کپڑے بدل کر تم سے ملنے آ رہا ہوں، اب بس تم ہو گی، میں ہوں گا اور رقص میں سارا جنگل ہو گا”۔اس کے بعد اس نے کپڑے بدلے اور گھر سے باہر چلا گیا۔ اس کی بیوی کچھ دیر بیڈ کے نیچے ہی لیٹی رہی، منہ پر ہاتھ رکھ کر روتی رہی، آخر ہمت کر کے باہر نکلی۔ پھر اس نے سوچا کہ آخر اس کے خاوند نے خط کے پیچھے کیا لکھا تھا؟ اس نے کاغذ پلٹا تو وہاں لکھا تھا: “پاگل عورت بیڈ کے نیچے سے تمہارے پاؤں نظر آ رہے تھے، میں مارکیٹ سے دودھ لینے جا رہا ہوں، دس منٹ میں آ جاؤں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…