ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلمان کا شراب کی پیشکش پر ایمان افروز جوا ب

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

ایک جہاز مغربی ملک کی طرف محو پرواز تھا۔ اس میں ایک پڑھا لکھا مسلمان سفر کر رہا تھا۔ ائیر ہوسٹس نے اس کو شراب پیش کی۔- اس نے شراب پینے سے انکار کر دیا۔ ائیر ہوسٹس نے اپنے سپروائیزر کو مطلع کیا۔ سپروائیزر نے پوچھا کیا ہماری خدمتگاری میں کوئی کسر رہ گئی ہے۔

یہ شراب مہمانداری کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔ مسافر نے اسے بڑی تمیز سے بتایا کہ وہ مسلمان ہے اور شراب نہیں پیتا۔ سپروائیزر اصرار کرتا رہا کہ وہ شراب ضرور نوش کر لے۔ سپروائیزر کے مسلسل اصرار پر مسافر نے کہا ایسا کرو کہ یہ جام پہلے پائلٹ کو دو۔ سپروائیزر کہنے لگا۔ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ شراب پی کر جہاز اڑائے۔ وہ ڈیوٹی پر ہے۔ اگر وہ ڈیوٹی کے دوران شراب پیئے گا تو اس بات کا سو فیصد امکان ہے کہ جہاز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو جائے گا۔ مسافر نے سپروائیزر کو کہا “میں مسلمان ہوں اور میں اپنے ایمان کو بچانے کے لیے ہر وقت ڈیوٹی پر ہوتا ہوں۔ اور اگر میں شراب پیؤں گا تو اس بات کا سو فیصد امکان ہے کہ میں حادثے کا شکار ہو جاؤں گا اور اپنے ایمان کو تباہ کر بیٹھوں گا ـ ـ
کھری بےعزتی
ایک ڈاکٹر نے نیا کلینک کھولا تھوڑی دیر بعد ایک آدمی آیا ڈاکٹر نے اپنے آپ کو مصروف دکھانے کے لیے فون کا ریسیور اٹھایا اور کافی دیر لگا رہنے کے بعد آدمی سے بولنے لگا جی فرمائیے ..! کیا ہوا ؟؟؟ آدمی…پی ٹی سی ایل سے آیا ہوں اگر بات ختم هو گئی ھو تو کنکشن ایکٹیو کر دوں .

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…