منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

عالمی اداروں کی رپورٹس میں پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے اعشاریے خوش آئند ہیں : ذیشان علی خان

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہاکہ عالمی اداروں کی رپورٹس میں پاکستانی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اعشاریے خوش آئند ہیں۔ اس سے نہ صرف بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیںجس سے مجموعی طور پر ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے ’فچ‘ نے پاکستان کی درجہ بندی کو بہتر کرتے ہوئے اس کو ’بی‘ کر دیا ہے۔

 

اسی طرح سے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ نے بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کی نوید سنائی ہے ۔ دنیا بھر کی معیشتوں پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ’بلوم برگ‘ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں خوشگوار حیرت کو رپورٹ کیا ہے ۔دنیا بھر کے مالیاتی ادارے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے رہے ہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ گزشتہ سال کے آخری ششماہی میں پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی تھی ‘ تاہم دسمبر2016ء کے بعد سے حالات بدتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیںاور لوگ دوبارہ سے پراپرٹی میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اعدادو شمار کے جدول اس بات کی قوی امید دیتے ہیں کہ2017ء پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کیلئے حوصلہ افزاء سال ثابت ہوگا۔



کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…