پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

’’ رینجرز ان ایکشن ‘‘ پنجاب میں آپریشنز کے دوران اہم گرفتاریاں

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کی پنجاب کے متعدد علاقوں میں کارروائی، 7افراد گرفتار، گرفتاریوں کو اہم قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب رینجرز نے صوبے کے سرحدی علاقوں میں خصوصی آپریشن کے دوران “را” سے تعلق کے شبے میں7افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

رینجرز اور سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی یہ مشترکہ کارروائی لاہور، شیخوپورہ، نارووال اور سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں کی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور سے ایک ، شیخوپورہ سے 2جبکہ 3 افراد کو نارووال کے سرحدی علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔حساس ادارے ان افراد پر کئی دنوں سے نظر رکھے ہوئے تھے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد یا تو دہشتگردوں کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے یا ان کے سہولت کاروں سے گہرے مراسم ہیں ۔حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کا غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے بھارت آنا جانا تھا۔رینجرز کے انٹیلی جنس یونٹ نے زیر حراست افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…