پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

پاکستان کا دبنگ فیصلہ، سرحد کی دوسری جانب دہشت گردوں کے ٹھکانے ،سلیپر سیل اور ہیڈ کوارٹر ز،اب کچھ نہیں بچے گا

datetime 20  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانو ن رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوا ز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد پار چھپے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ‘ سرحد کی دوسری جانب دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا جائے گا جہاں شدت پسندوں نے اپنے سلیپر سیل اور ہیڈ کوارٹر ز بنا رکھے ہیں ، اور وہ وہاں بیٹھ کر ایک منظم پلاننگ کے پاکستان میں آکر کارروائیاں

کرتے ہیں اور واپس فرار ہوجاتے ہیں‘ آرٹیکل 245کے تحت ملک میں حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے ،جس کی ایک مثال ہے کہ جہاں پر پولیس کام نہیں آتی وہاں پر سی ٹی ڈی کو طلب کیا جاتا ہے‘پی ایس ایل کے فائنل میں سکیورٹی کیلئے پلاننگ مکمل کرلی ہے اور چاہتے ہیں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں‘ ہم چاہتے ہیں ‘پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو اور چاہتے ہیں کہ فائنل کھیلنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور آئیں۔سوموار کے روز اپنے انٹر ویو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے فیصلے کے بعد سرحد کی دوسری جانب دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا جائے گا جہاں شدت پسندوں نے اپنے سلیپر سیل اور ہیڈ کوارٹر ز بنا رکھے ہیں ، اور وہ وہاں بیٹھ کر ایک منظم پلاننگ کے پاکستان میں آکر کارروائیاں کرتے ہیں اور واپس فرار ہوجاتے ہیں ۔وزیرقانون نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 245کے تحت ملک میں حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے ،جس کی ایک مثال ہے کہ جہاں پر پولیس کام نہیں آتی وہاں پر سی ٹی ڈی کو طلب کیا جاتا ہے اور اسی طرح حالات پر قابو پانے کیلئے نیچے سے اوپر کی جانب جایا جاتا ہے کیونکہ ملک میں امن و امان سر فہرست ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کیخلاف جتنے آپریشن ابھی تک ہورہے ہیں

اسی آرٹیکل کے تحت کئے جارہے ہیں۔اب جو نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے اس کے تحت رینجرز اور سی ٹی ڈی کو مشترکہ آپریشن کرنے کے اختیار دئیے گئے ہیں جبکہ رینجرز کو سرچ اور گرفتار کرنے کے اختیارکے ساتھ ساتھ دہشتگردی کیخلاف ایکشن لینے اور موثر انداز میں کارروائی کرنے کیلئے تمام اختیارات ہونگے۔ہم نے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس میں ایک اہلکار رینجرزکا شامل ہوگا، اگر کارروای کے دوران کوئی اسلحہ ملتا ہے اور دہشتگردی کا مقدمہ درج نہیں ہوتا تو وہ معاملہ پولیس کے پاس ہی رہے گا۔

راناثنا اللہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 220سلیپر سیل خبر کہاں سے آئی ہے؟ جس کے پاس یہ خبر ہے میرا دعوی ہے کہ وہ ہمیں 200 نہیں صرف 20کاپتہ بتا دے سی ٹی ڈی ان کیخلاف فورا کارروائی کرے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…