لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے تعلیمی کارکردگی پر سکولوں کی رینکنگ جاری کردی ، پہلی پانچ پوزیشنز میں سے لاہور کوئی بھی پوزیشن نہ لے سکا ،جھنگ پہلی، پاکپتن دوسری، اوکاڑہ تیسری، چکوال چوتھی ،جہلم پانچویں اور لاہور 27ویں پوزیشن پر رہا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی کارکردگی پر حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کی رینکنگ جاری کردی ہے ۔رینکنگ اکتوبر، نومبر اور دسمبر
کی بنیاد پرجاری کی گئی جس کے مطابق جھنگ پہلی ، پاکپتن دوسری ، اوکاڑہ تیسری ، چکوال چوتھی اور جہلم پانچویں پوزیشن پررہا ۔چھتیس اضلاع میں لاہور ستائیس ویں نمبر پر رہا ، خطرناک بلڈنگ کے اعتبار سے لاہور انیس ویں نمبر پرہے۔اے ای اوز کا سکولوں پر کنٹرول نہ ہونے پر لاہورچوبیس ویں نمبر پر رہا۔پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کی حاضری کم ہونے پرلاہور چوبیس نمبر پر رہا ، کچی کلاس کی حاضری پر لاہور اکیس ویں نمبر پر ہے۔بارہ سال تک کے عمر کے بچوں کی حاضری کم ہونے پر لاہور پچیس ویں نمبر ہے ۔ای ڈی او اور ڈی ای اوز کے سکول وزٹ نہ کرنے کے باعث لاہورپنتیس ویں نمبر پررہا۔اساتذہ کی غیرحاضری کی وجہ سے لاہوراکیس ویں نمبر پر ہے۔چھتیس اضلاع میں لاہور ستائیس ویں نمبر پر رہا ، خطرناک بلڈنگ کے اعتبار سے لاہور انیس ویں نمبر پرہے۔اے ای اوز کا سکولوں پر کنٹرول نہ ہونے پر لاہورچوبیس ویں نمبر پر رہا۔پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کی حاضری کم ہونے پرلاہور چوبیس نمبر پر رہا ، کچی کلاس کی حاضری پر لاہور اکیس ویں نمبر پر ہے۔بارہ سال تک کے عمر کے بچوں کی حاضری کم ہونے پر لاہور پچیس ویں نمبر ہے ۔ای ڈی او اور ڈی ای اوز کے سکول وزٹ نہ کرنے کے باعث لاہورپنتیس ویں نمبر پررہا۔اساتذہ کی غیرحاضری کی وجہ سے لاہوراکیس ویں نمبر پر ہے.یہ دوسرے کوارٹر کی رینکنگ ہے ، تیسرے کوارٹرکی رینکنگ اپریل میں جاری کی جائے گی۔