بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نئی دہلی: کانگریس کا منموہن سنگھ کی حمایت میں مارچ

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے سینیئر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی حمایت میں ان کی رہائش گاہ تک مارچ کیا ہے۔ منموہن سنگھ کو اپنے دور اقتدار میں کوئلے کی کانوں کی نیلامی میں بدعنوانی کے معاملے میں ایک عدالت نے ملزم کے طور پر طلب کیا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے پر مودی حکومت کی خاموشی پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کیس کا پوری طاقت سے مقابلہ کرے گی۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کی صبح پارٹی کے صدر دفتر پر پارٹی کی پالیسی ساز کمیٹی کے ارکان کی ایک میٹنگ کی اور اس کے بعد ڈاکٹر منموہن سنگھ سے اتحاد اور یکجہتی کے اظہار کے لیے ان کی رہائش گاہ تک مارچ کیا۔ منموہن سنگھ نے کانگریس کے سینیئر رہمناؤں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کی اس حمایت سے انتہائی خوشی ہوئی ہے۔’ میں بہت خوش ہوں سونیا گاندھی اور سبھی اعلیٰ رہنما اتحاد کے اظہار کے لیے یہاں آئے۔ ہم سبھی کا یہ عزم ہے کہ اس صورتحال کا ہم پوری طاقت سے مقابلہ کریں گے۔’ دہلی کی ایک عدالت نے انہیں کوئلہ کانوں کی نیلامی میں بدعنوانی کے ایک معاملے میں ملزم کے طور پر طلب کیا ہے اور انہیں 8 اپریل کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ وہ منموہن سنگھ پر لگائے گئے الزامات کا پوری شدت سے مقابلہ کرے گی۔f

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…