منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

اوئن مورگن نے جاتے جاتے پاکستانی بچوں کیلئے شاندار اقدام ، جان کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیںگے

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

شارجہ (آئی این پی ) انگلینڈ کے ون ڈے کپتان اوئن مورگن نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی پشاور زلمی کی کٹ شوکت خانم کینسر اسپتال میں زیرعلاج بچوں کے لیے عطیہ کردی ۔ اس کٹ کی نیلامی کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم اسپتال کے حوالے کردی جائے گی۔ اوئن مورگن نے پاکستان سپر لیگ میں چھ میچز کھیلے ہیں جس کے بعد وہ وطن واپس جارہے ہیں۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں

 

انگلینڈ کی نمائندگی کرنی ہے۔ وطن واپسی سے پہلے مورگن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ شوکت خانم ہسپتال میں علاج کرانے والے ان بہادر بچوں کے لیے اپنی کٹ عطیہ کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن نے شوکت خانم اسپتال میں سرطان کا علاج کرانے والے بیس بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے میں دبئی مدعو کیا تھا۔ ان بچوں نے پشاور زلمی کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا تھا۔ پشاور زلمی نے گزشتہ سال پشاور کے آرمی پبلک سکول کے طلبہ کو بھی پاکستان سپر لیگ میں مدعو کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…