پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا سلسلہ ! محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 19  فروری‬‮  2017 |

گلگت /مظفر آباد /اسلام آباد (این این آئی) گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ٗغذر،استور اور دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری اورمیدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ٗ چمن میں رات سے جاری موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے برفباری اور

 

میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اوربالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہا ٗملکہ کوہسارمر ی میں بارش سے سر د ی کی شد ت میں اضافہ ہوگیا ٗادھر شمالی بلوچستان میں بارش برسانے والی ہوائیں داخل ہونے سے چمن،پشین ،زیارت ،کان مہترزئی اورقلعہ عبداللہ میں وقفیوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔بارش کے ساتھ ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر میں 21 ملی میٹر، پاراچنار17، کالام، میرکھانی16، پٹن13، بالاکوٹ10، چترال08، دروش07، سیدوشریف05، مالم جبہ04، لوئردیر اورکاکول ایک، گڑھی دوپٹہ07، مظفرآباد 05، راولاکوٹ02، سکردو03، استور، گوپس، بگروٹ02، مری 03، کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ بنڈوگول میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ منفی03، سکردو، گوپس منفی02 اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…