ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایمان کو تازہ کرنے والی تحریر

datetime 18  فروری‬‮  2017 |

ایک نیک اور مالدار شخص نے اپنا قصہ لکھا ہے کہ ایک دن میرا دل بہت بے چین ہوا ،ہر چند کوشش کی کہ دل بہل جائے، پریشانی کا بوجھ اْترے اور بے چینی کم ہو، مگر وہ بڑھتی ہی گئی۔بالاخر تنگ آکر باہر نکل گیا اور بے مقصد اِدھر اْدھر گھومنے لگا،

اسی دوران ایک مسجد کے پاس سے گزرا دیکھا کہ دروازہ کھلا ہے۔ فرض نمازوں میں سے کسی کا وقت نہیں تھا، میں بے ساختہ مسجد میں داخل ہوا کہ وضو کر کے دو چار رکعت نماز ادا کرتاہوں، ممکن ہے دل کو راحت ملے۔وضو کے بعد مسجد میں داخل ہوا تو ایک صاحب کو دیکھا۔خوب رو رو کر گڑ گڑا کر دعاء مانگ رہے ہیں اور کافی بے قرار ہیں۔غور سے ان کی دعاء سنی تو قرضہ اتارنے کی فریاد میں تھے۔اْن کو سلام کیا، مصافحہ ہوا، قرضہ کا پوچھا۔بتانے لگے کہ آج ادا کرنے کی آخری تاریخ ہے اپنے مالک سے مانگ رہا ہوں۔ اْن کاقرضہ چند ہزار روپے کا تھا وہ میں نے جیب سے نکال کر دے دیئے ۔ ان کی آنکھوں سے آنسوچھلک پڑے اور میرے دل کی بے چینی سکون میں تبدیل ہو گئی۔ میں نے اپنا وزیٹنگ کارڈ نکال کر پیش کیا کہ آئندہ جب ضرورت ہو مجھے فون کر لیں۔ یہ میرا پتا ہے اور یہ میرا فون نمبر۔انہوں نے بغیر دیکھے کارڈ واپس کر دیا اور فرمایا۔نہ جناب! یہ نہیں۔میرے پاس اْن کا پتا موجود ہے جنہوں نے آج آپ کو بھیجا ہے ۔میں کسی اور کا پتا جیب میں رکھ کر اْن کو ناراض نہیں کر سکتا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…