جمعہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2024 

پانامہ کیس سے نجات، وزیراعظم کو اہم پیغام دے دیا گیا۔۔۔ ملک میں کیا ایمرجنسی لگ سکتی ہے؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک )ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دیں تو ایک سال کیلئے پانامہ سے جان چھوٹ جائے گی۔سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا وزیراعظم کو دیئے جانے والے پیغام بارے تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے وزیراعظم ہائوس کو باہر سے ایک میسج بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگرآپ ملک میں

ایمرجنسی نافذکردیں توپانامہ کیس کی سماعت ایک سال تک ملتوی ہوسکتی ہے۔ڈاکٹرشاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میں نے باہر سے آئے پیغام کو وزیراعظم ہائوس پہنچنے سے پہلے کیچ کرلیااورمیں عوام سے یہ بات شیئرکررہاہوں اورمیڈیاکے ذریعے وزیراعظم ہائوس تک پہنچارہاہوں ۔سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نےپروگرام میں ماہر قانون شاہ خاور کو شامل کرتے ہوئے ان سے جب یہ پوچھا کہ کیا وزیراعظم ان حالات میں ایمرجنسی لگا سکتے ہیں تو ماہر قانون شاہ خاور کا کہنا تھا کہ کہ آئین کے آرٹیکل 232اور233کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق صدرپاکستان ایمرجنسی ملک میں لگاسکتے ہیںاوروہ صرف اس صور ت ممکن ہے جب وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں ملک میں امن وامان قائم نہیں رکھ سکتی ۔صدروزیراعظم کی تجویز پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہیں اور اس حکم نامہ کودس دن کے اندراندرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظورکراناہوتاہے۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…