بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

رات گئے اسلام آباد میں ہلچل،گھر گھر تلاشی،دھڑا دھڑ گرفتاریاں

datetime 17  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز اور انٹیلی جنس اداروں کا بھارہ کہو کے مختلف علا قوں میں مشترکہ سرچ آپریشن ،350سے زائد گھروں کی تلاشی لیتے ہوئے10افغا نیو ں سمیت42مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایس ایس آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ دار الحکومت کی سیکیورٹی کوہائی الرٹ رکھا جاے، پٹرولنگ اور گشت کو

مزیدبڑھاتے ہوئے چیکنگ کو سخت کیا جائے تاکہ شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ بھارہ کہو کے علا قوں ڈہو ک نئی آ بادی ، احمد ٹا ؤن اٹھا ل،کلمہ چوک ، ڈہو ک جیلا نی ، نین سُکھ ، ڈہو ک موہر ی اور گردو نواح کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن کیا۔ اس سر چ آ پر یشن میں ڈی ایس پی سیکر ٹر یٹ سرکل عار ف شاہ ، ایس ایچ او تھا نہ بھارہ کہو محبو ب احمد، سٹی زون ، ریسکیو 15، اے آر یو ، لیڈ یز نے حصہ لیا۔دوران سر چنگ10افغا نیو ں سمیت42مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن چارایس ایم جی گنیں ، 2رپیٹر، ایک عدد 12بور سنگل بیر ل ، دو عدد 12بور ڈبل بیرل ، دو8ایم ایم ، 3پسٹلز 9ایم ایم ، ایک خنجر قبضہ پولیس میں لے لیے جس کے متعلق تحقیقا ت جا ری ہیں۔ ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کرتے ہو ئے کہا کہ روزانہ کی بنیا د پر سر چ آ پر یشن کو جا ر ی ر کھا جا ئے

تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے۔ انہو ں نے پولیس کو ہد ا یت کی ہے کہ کسی بھی نا خو شگوار صورت حا ل سے بچنے کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت کئے جا ئیں،نگرانی کے عمل کو بڑھایا جائے ،ڈیوٹیو ں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔پولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ،شہری پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…