ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلامی ریاست کیا ہو تی ہے؟

datetime 17  فروری‬‮  2017 |

ایک مسیحی عورت سلطان صلاح الدین ایوبی سے کہتی ہے،میرا شوہر تمہاری قید میں ہے اب مجھے خرچہ تم دو۔سلطان اس جنگی قیدی کو آزاد کرکے دونوں کو گھر تک پہنچنے کا خرچہ دے کر رخصت کرتا ہے۔ایک قبطی (غیر مسلم) عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آکر یہ شکا یت کر تا ہے کہ آپ کے گورنر(عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ) کے بیٹے نے مجھے تھپڑ مارا ہے۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کے لیے گورنر اور اس کے بیٹے سے قصاص لیتے ہیں۔ایک ذمی (غیر مسلم) ایک ڈھال کے لیے امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف عدالت میں کیس کرتا ہے اور جیت جاتا ہے۔القدس کی فتح کے بعد سلطان صلاح الدین ایوبی اور انکے فوجی کماڈرز فدیہ میں ملنے والی رقم کو دشمن کے قیدی سپاہیوں پر یہ کہہ کر خرچ کرتے ہیں کہ یہی فقراء ہیں۔فتح مکہ کے بعد رسول اللہ ﷺان لوگوں سے جنہوں نے ساری عمر آپﷺ کے خلاف جنگ لڑی، ان سے فرمایا کہ جاؤ آج تم سب آزاد ہو۔عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کے قاضی تھے اور وہ یہ کہہ کر اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہیں کہ اب لوگوں کے مابین کوئی مسئلہ پیدا ہی نہیں ہوتا تو قاضی کی ضرورت نہیں ہے۔ساری ریاست میں صرف خلیفہ (عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ) کے علاوہ کوئی بھوکا نہیں سوتا۔ساری دنیا نئے کپڑے پہن کر باہر نکلتی ہے سوائے خلیفہ (عمربن عبد العزیز رضی اللہ عنہ) کی بیٹی کے جو نئے کپڑوں کے لیے روتی ہے تو خلیفہ کہتا ہے بیٹی میرے پاس پیسے نہیں۔

تاتاریوں کی طرف سے ساری دنیا کو تہہ وبالا کرنے کے بعد تاتاری ہی اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیتے ہیں۔دنیا میں سب سے بڑی قوت ہونے کی وجہ سے خلیفہ (ہارون الرشید) سر اٹھا کر بادلوں سے خطاب کرتے ہوئے کہتا ہے جہاں چاہو برسو سب اللہ کی مخلو ہے۔حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کے زمانے میں منادی سڑکو ں پر گھومتا ہو ا آواز دیتا ہے کہ کسی کو پیسوں کی ضرورت ہے؟ کھانے،پینے ،لباس حتی کہ شادی کے لیے، کوئی جواب نہیں آتا، سب خوشحال تھے۔ اسلامی ریاست ہی سب سے ترقی یافتہ ریاست تھی تمام تر نئے ایجادات یہی سے سامنے آتے تھے۔عربی زبان دنیا کی نمبر ایک زبان تھی،اندلس کو روئے زمین کی یونیورسٹی کہا جاتا تھا ،محمد الفاتح 17 سال کی عمر میں دنیا کا سب سے طاقتور حکمران تھا ،22 سال کی عمر میں قسطنطینیہ کو فتح کیا۔سترہ سالہ اسامہ بن زید اکابر صحابہ کے لشکر کی قیادت کرتے ہیں۔جراحت کے میدان میں آج بھی استعمال ہونے والے بیشترآلات کو اسلامی ریاست میں ایک مسلمان ڈاکٹر نے ایجاد کیا۔اسلامی ریاست ہی فوجی،علمی، فکری، اقتصادی تہذیبی, ہر لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ریاست تھی اور اس کی وجہ اسلام تھا اور ہم ایسی قوم ہیں جن کو اللہ نے اسلام کے ذریعے عزت دی مگر ہم نے اسلام کو چھوڑا اور رسوا ہوئے۔اللہ پاک ہمیں اسلام کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطاء فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…