کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں سریاب روڈپردہشتگردوں نے پولیس وین پرحملہ کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈپردہشتگردوں نے پولیس وین پرحملہ کیاہے جس کے جواب میں پولیس نے
دہشتگردوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے 2دہشتگردمارے گئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی ہواہے ۔سکیورٹی فورسزکے ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں سے دستی بم اوراسلحہ برآمد ہواہے ۔