ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

جب حضرت گنج بخش ؒ کو ایک ہندو پنڈت نے ہوا میں اڑ کر دکھایا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

datetime 18  فروری‬‮  2017 |

معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک خطاب میں واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار حضرت گنج بخشؒ کے پاس ایک ہندو پنڈت آیا وہ جادوگر تھا۔لاہور کے سب لوگ دودھ اس پنڈت کے پاس لیجایا کرتے تھے اور جو دودھ نہیں لیجاتا تھا اس کی بھینسوں کا دودھ بند ہو جاتا تھا، ایک مرتبہ ایک بی بی دودھ لے جا رہی تھیں تو حضرت گنج بخشؒ نے کہا کہ بی بی یہ دودھ کہاں لے جا رہی ہو؟

تو اس نے کہا کہ میں پنڈت کے پاس لے جا رہی ہوں، تو آپ نے کہا کہ مجھے دے دو، تو اس بی بی نے کہا کہ آپ درویش آدمی ہو، اگر آپ کو دودھ دے دوں گی تو میری بھینسوں کا دودھ ختم ہو جائے گا۔تو آپ نے بی بی سے کہا کہ آج دودھ مجھے دے دو میں درویش، فقیر آدمی ہوں ، اللہ تمہاری مدد کرے گا۔تو اس بی بی نے رحم کھا کر دودھ آپ کو دے دیا، آپ نے دودھ لیا اور دریائے راوی میں بہا دیا۔ بی بی نے دیکھا تو اپنا سر پیٹنے لگی کہ یہ کیا کر دیا جس پر حضرت نے کہا کہ اللہ خیر فرمائے گا۔ وہ جب واپس اپنے گھر گئی تو اس کی بھینسوں کا دودھ پہلے سے تین گنا زیادہ ہو گیا۔اس نے سب کو بتا دیا اور سب لوگ دودھ لے کر حضرت کے پاس آنے لگے، وہ دریا میں ڈال دیتے اور دودھ زیادہ ہونا شروع ہوجاتا۔ اس واقعے سے پنڈت کو سخت غصہ آیا کہ میری تمام کمائی بند ہو گئی ہے۔ وہ غصے میں حضرت کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اپنی کوئی طاقت دکھاؤ، جس پر آپ نے جواب دیا کہ میں تو درویش آدمی ہوں، میرے پاس کوئی طاقت نہیں۔حضرت کا جواب سن کر پنڈت کہنے لگا کہ پھر تم میری طاقت دیکھو ، پھر اس نے مختلف کرتب دکھائے اور آخر میں وہ ہوا میں اڑنے لگا۔ جب پنڈت ہوا میں اڑنے لگا تو حضرت گنج بخش نے فرمایا کہ اب تیار ہو جاؤ ، حضرت نے اپنا جوتا اس کے پیچھے ہوا میں پھینکا اور اس کو جوتیاں پڑنے لگیں۔ وہ جوتے کھاتا ہوا برا حال نیچے گرا اور کلمہ پڑھ لیا اور توبہ کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…