ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

لڑکی نے لاجواب کر دیا

datetime 17  فروری‬‮  2017 |

ایک فلائٹ پر پاس بیٹھی لڑکی سے ایک لبرل خیالات کا حامل شخص بولا، آئیں کیوں نہ کچھ بات چیت کرلیں، سنا ہےاس طرح سفر بآسانی کٹ جاتا ہے۔ لڑکی نے کتاب سے نظر اُٹھا کر اسکی طرف دیکھا اور کہا کہ ضرور، مگر آپ کس موضوع پر بات کرنا چاہیں گے؟ اُس شخص نے کہا کہ ہم بات کرسکتے ہیں کہ ، اسلام عورت کو پردے میں کیوں قید کرتا ہے؟ یا اسلام عورت کو مرد کے جتنا وراثت کا حقدار کیوں نیہں مانتا؟

لڑکی نے دلچسپی سے کہا کہ ضرور لیکن پہلے آپ میرے ایک سوال کا جواب دیجیئے۔ اس شخص نے پوچھا کیا؟ لڑکی نے کہا کہ گائے، گھوڑا اور بکری ایک سا چارہ یعنی گھاس کھاتے ہیں، لیکن۔۔۔ گائے گوبر کرتی ہے، گھوڑا لید کرتا ہے اور بکری مینگنی کرتی ہے، اسکی وجہ کیا ہے؟ وہ شخص اس سوال سے چکرا گیا اور کھسیا کر بولا کہ مجھے اسکا پتہ نہیں۔ اس پر لڑکی بولی کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ، آپ خدا کے بنائے قوانین ،پردہ ،وراثت اور حلال و حرام پر بات کے اہل ہیں جبکہ خبر آپ کو جانوروں کی غلاظت کا بھی علم نہیں ؟ یہ کہہ کر لڑکی اپنی کتاب کی طرف متوجّہ ہوگئی
ایک بندہ مسجد میں داخل ہوا اور دعا مانگنے لگا کہ اے میرے رب بہت غریب ہوں پاؤں میں پہننے کو جوتا نہیں ہے مالک کہیں سے ایک جوتے کى روزى کا بندوبست کر دے مالک ایک جوتا دلا دے لوگ دیکھتے ہیں تو شرم آتی ہے کہ اس کے پاس جوتا بھى نہیں
خیر مسجد سے دعا مانگ کر باہر نکلا تو چند قدم ہى چلا تھا کہ دیکھا ایک شخص زمین کے بل چلتا آ رہا ہے اور پاؤں نہ ھونے کى وجہ سے اتنى مشکل سے زمین پر ٹانگیں گڑ کر چل رہا تھا کہ ٹانگوں سے خون نکل نکل کر زمین پر نشان چھوڑ رہا تھا
جب اس نے یہ کیفیت دیکھى تو فوراً واپس موڑا اور مسجد میں جا کر اپنے رب کے حضور سجدے میں گر پڑا کہ اے میرے رب تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تو نے جوتا نہیں دیا تو کیا چلنے کو پاؤں تو دیے ہیں
اُس مالک کى ذات کا ہر وقت شکر ادا کیا کریں
کسى چھوٹی سواری پر ھو تو بڑی سواری کى خواہش سے پہلے ساتھ پیدل چلنے والے کو دیکھ لو اور اگر پیدل چل رہے ھو تو سواری کى خواہش سے پہلے اس کے بارے میں سوچو جو پیدل بھى نہیں چل سکتا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…