پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

’’خدا کی قدرت ‘‘ 64 سالہ خاتون کے ہاںایسی خوشخبری جس نے سنا حیران رہ گیا

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)شمالی سپین کے شہر بؤئرگوس کے ایک ہسپتال میں خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔ ایسے نایاب کیسز میں عموماً سیزیریئن آپریشن استعمال کیا جاتا ہے۔بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ہسپانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے امریکہ میں فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کروائے تھے۔2012 میں اسی خاتون نے ایک لڑکی کو بھی جنم دیا تھا جیسے بعد میں حکام نے اس کی نشو نما کے حوالے سے خدشات کے پیشِ نظر، اپنے قبضے میں لے کر

 

سوشل سروسز کے حوالے کر دیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بچی کو تنہائی میں بہت مشکل حالات میں پالا جا رہا تھا جیسے کہ مناسب لباس کی عدم موجودگی اور صفائی کا ناقص نظام۔اس خاتون کے جڑواں بچوں کے بارے میں ابھی تک حکام نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ لڑکے کا وزن 2.4 کلوگرام اور لڑکی کا 2.2 کلوگرام ہے۔ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچوں کی پیدائش میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کیا گیا۔حالیہ سالوں میں 60 سال عمر سے زیادہ کی دو دیگر ہسپانوی خواتین نے بھی صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔اپریل 2016 میں 70 سال سے زیادہ عمر کی ایک انڈین خاتون دلجندر کور نے انڈیا کی ریاست ہریانہ میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…