اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ چند روز سےایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں طواف حج کے دوران حجاج کرام کی موجودگی نے وہاں دل کی تصویر بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معروف فوٹو گرافر احمد حاضر نےاس سال حج کے دوران ایک تصویر بنائی جس میں واضح طو ر ہر ایک خانہ کعبہ میں حجاج کرام کی موجودگی میں دل بنتانظر آرہا ہے ۔
احمد حاضرکا کہنا تھا کہ یہ تصویر میں نے اس وقت لی جب حج کے دوران مسجد الحرام میں صفائی کرنے والوں نے زرا دیر کو طواف میں مصروف حاجیوں کو صفائی کی غرض سے وہاں سے تھوڑا پیچھے ہٹنے کا کہا ۔ جیسے ہی لوگ پیچھے ہٹے ویسے ہی قدرت کی طرف سے ایک انسانی دل بن گیا۔ احمد حاضر کہتے ہیں کہ میں نے جیسے ہی یہ منظر دیکھا میری زبان سبحان اللہ کہہ اٹھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوا ۔سعودی اخبارکے مطابق سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز جمعہ کی اذان کے وقت آیا یہ ایک دلفریب فلکیاتی منظر تھا جب زمین پراللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دئیے ۔ماہرین فلکیات کے مطاق جمعہ کو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویئے پر آیا جو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق12بج کر 27منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر چمکا،سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتا ب کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔چونکہ خانہ کعبہ خط استواء اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔