اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)8سالہ عبداللہ نور نے سی ٹی او ٹریفک فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا، دفتر پہنچنے پر مکمل پروٹوکول ، ماتحت افسران کو احکامات بھی صادر کئے۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی8سالہ باہمت عبداللہ نور جو کہ بلڈ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے اورالائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ہے کے خواہش ظاہر کرنے پر ایک دن کیلئےسی ٹی او ٹریفک بنا دیا گیا ۔ عبداللہ نور جب صبح سی ٹی او آفس پہنچا تو باقاعدہ سی ٹی او کی وردی میں ملبوس تھا اور ہاتھ میں کمانڈ سٹک سنبھالے اس نے پروٹوکول میں موجود افسران کے سلیوٹ کا نہایت چابکدستی سے جواب بھی دیا۔ بعدازاں اسے سی ٹی او آفس میں سی ٹی او کی چیئر بھی پیش کی گئی جس پر بیٹھ کر عبداللہ نور نے احکامات بھی صادر کئے۔ یاد رہے کہ 8سالہ عبداللہ نورکو اس کی خواہش پر ایک دن کیلئے سی ٹی او ٹریفک بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر عبداللہ نور کے والدبھی وہاں موجود تھے ۔ سی پی او اور دیگر اہلکاروں اور افسران نے اس موقع پر عبداللہ نور کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی



















































