لاہور (آئی این پی)لاہور دھماکے کے بعد لاہور فائنل میں غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کا حتمی فیصلہ ہوگیا،کھلاڑیوں نے کھیلنے کو فیکا کی اجازت سے مشروط کردیا اور فیکا دورے کی شدید مخالف ہے، مال روڈ پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کونسل (فیکا)کی اجازت یا یقین دہانی سے مشروط کردیا۔ لاہور میں ہونیوالے دھماکے کے بعد ایک مرتبہ پھر امن وامان کی صورتحال پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئی تھیں
جس کی وجہ سے غیرملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ اور حکومت پنجاب نے ہرممکن سیکیورٹی فراہم کرنے اور ہرحال میں فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کردیا اور اب کی بار غیرملکی کھلاڑیوں کا موقف بھی آگیا۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکی کھلاڑی لاہور آکر فائنل میچ کھیلنے کو تیار ہوگئے ہیں تاہم اْنہوں نے لاہور آمد کو فیکا کی یقین دہانی سے مشروط کردیا، اگر فیکا کی طرف سے یقین دہانی کرادی گئی تو وہ فائنل کھیلنے پاکستان پہنچ جائیں گے۔