پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

غلاف کعبہ کے قریب آگ لگا کر خودکشی کرنیوالے شخص کی والدہ منظر عام پر آگئیں بیٹے نےخانہ خدا کے قریب خودسوزی کی کوشش کیوں کی؟وجہ جان کر ہر آنکھ آبدیدہ ہو جائے گی

datetime 15  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کے قریب چند روز قبل خود کو آگ لگاکر خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کی والدہ بھی منظرعام پر آگئی ہیں اور انکشاف کیا کہ آگ لگانے کی کوشش کرنیوالا شخص ذہنی مریض ہے جس کے ہسپتال کا ریکارڈ بھی موجود ہے جبکہ آگ لگانے کی کوشش کرنیوالے 36سالہ شخص کے رشتہ داروں نے اس کے والد کے گھراور الشکیبہ، جروال اور ماؤنڈ المدف کے علاقے کے موجود جائیدادوں پر قبضہ کرلیا

جبکہ اس ضمن میں ایک ڈیڈ بھی بنوالی جس کے مطابق وراثت بچے کی بجائے براہ راست ان تک پہنچے گی ، مجھے خدشہ تھا کہ میرا بیٹا اپنے آپ کو یا رشتہ داروں کو نقصان پہنچائے گا۔ عرب جریدے ’المدینہ‘ کے مطابق ام محمد نے بتایاکہ ان کے صاحبزادے کاطائف کے شہار مینٹل ہسپتال میں ریکارڈ موجود ہے ، اپنے والد کی وفات کے بعد میرے بچے کی ذہنی صلاحیت متاثر ہوئی جبکہ اسے وراثت بھی نہیں ملی ، میرا بیٹے کی عمر36سال ہے اور وہ سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹاہے، وہ اپنے والد کیساتھ کام کرتاتھا، نامناب حالات کی وجہ سے وہ کوئی ایسی نوکری بھی حاصل نہیں کرسکا۔ام محمد کاکہناہے کہ میں بیٹے سے متعلق پریشان تھی کہ وہ بدلہ لے گا اور اپنے رشتہ داروں کو نقصان پہنچائے گااور اسی وجہ سے اس نے خود ہی اپنے بیٹے کو جیل میں ڈلوادیا ، دوسال پہلے جنرل کورٹ میں اس کی بجائے رشتہ داروں کو وراثت دینے سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف بھی بطوراحتجاج اس نے خود کو آگ لگالی تھی ، ہم سوشل انشورنس اور مختلف تنظیموں کی طرف سے مالی امداد پر گزارہ کررہے ہیں۔ام محمد کا کہناتھاکہ وہ خود بھی سرائسس کی مریضہ ہیں اور تین ماہ تک بیرون ملک علاج کے بعد حالیہ دنوں میں ہی واپس آئی ہیں، میں بیرون ملک ہی تھی جب اس واقعے کے بارے میں علم ہوا، میں نے اپنا علاج تیز کرادیا تاکہ سعودی عرب واپس آکر اپنے بیٹے کیساتھ کھڑی ہوسکوں، میں نے تمام متعلقہ دستاویزات تحقیقاتی حکام اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں کے ناروا سلوک کی وجہ سے ان کے بیٹے نے ایسا کام ذہنی رو بہکنے کی وجہ سے کیا۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…