پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

لاہور حملہ،لال مسجدانتظامیہ کا اعلان لاتعلقی،کالعدم تنظیم کو ملک دشمن قراردیدیا

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد)نے جماعت الاحرار کو اسلام اور ملک دشمن تنظیم قرار دیتے ہوئے جماعت الاحرار کی جانب سے آپریشن غازی شروع کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے،ایک بیان میں ترجمان شہداء فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ جماعت الاحرار کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،وہ بھارتی ایجنسی را کے ایماء پر پاکستان میں دہشت گردی کرکے نہ صرف ملک کو عدم استحکام کا شکار

کررہی ہے بلکہ اسلام بالخصوص جہاد کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کرررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد)حافظ احتشام احمد کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں جماعت الاحرار کی جانب سے لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی شہید سے منسوب ’’آپریشن غازی‘‘ شروع کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ’’ جماعت الاحرار اسلام اور ملک دشمن تنظیم ہے،اس کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، جماعت الاحرار کی سرپرستی بھارتی ایجنسی ’’را‘‘کررہی ہے،’’را‘‘کے ایماء پر جماعت الاحرار پاکستان میں جہاد کے نام پر دہشتگردی کرکے نہ صرف پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کررہی ہے بلکہ اسلام بالخصوص جہاد کو بدنام کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے،علامہ عبدالرشید غازی نے اپنی زندگی اسلام کی بالادستی کے لئے قربان کی اور وہ آخری سانس تک ظلم و زیادتی کیخلاف تھے،جماعت الاحرار نے آج تک وطن عزیز پاکستان میں صرف اور صرف درندگی و وحشت کی بدترین داستان رقم کرتے ہوئے جہاد کے نام پر بیگناہوں کا قتل عام کیا ہے،جماوت الاحرار بالخصوص احسان اللہ احسان اور محمد خالد خراسانی کا تعلق کبھی بھی لال مسجد یا اس سے منسلک کسی بھی ادارے کیساتھ نہیں رہا،اسلام اور پاکستان سے لاتعلق شرپسندوں کا تعلق کبھی بھی لال مسجد یا اس سے منسلک کسی بھی ادارے کے ساتھ نہیں ہوسکتا،

جماعت الاحرار نے بے گناہوں کے خلاف کاروائیوں کو علامہ عبدالرشید غازی سے منسوب کرکے علامہ عبدالرشید غازی کے مقدس مشن کی نہ صرف توہین کی ہے بلکہ اس شرمناک اقدام سے لال مسجد سے عقیدت رکھنے والے کروڑوں مسلمانوں کی شدید دل آزاری بھی ہوئی ہے،شہداء فاؤنڈیشن جماعت الاحرار کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسلام بالخصوص پاکستان کے خلاف کام کرنے والی ہر تنظیم کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے،وطن عزیز پاکستان سے تمام ایسی تنظیموں کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے کہ جو غیرملکی ایجنسیز کے ایماء پر اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں،شہداء فاؤنڈیشن اسلام اور ملک دشمن عناصر کے خلاف ریاستی اداروں کی ہر قسم کی کاروائی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…