دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹی 20کے سابق کپتان اورپشاورزلمی کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ ہم دہشتگردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کےمطابق شاہد آفرید ی نے گزشتہ روزلاہورمیں ہونے والے بم دھماکے
پراپنے ردعمل میں کہاکہ دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی اور دشمن ہمارے حوصلے کوئی پست نہیں کرسکتا۔شاہد آفرید ی نے شہدائے لاہورکےلئے آخرت میں مغفرت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کےلئے دعابھی کی ہے ۔