اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر ہونیوالے بم دھماکے میں شہید ڈی آئی جی ٹریفک سید مبین احمد سمیت 13افراد کی شہادت ہوئی۔سید مبین احمد کو باوقار اور دبنگ پولیس افسر تصور کیا جاتا تھا ۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کبھی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا ۔
یہاں تک کہ چنددن پہلے انکی صاحبزادی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے آئیں تو ڈی آئی جی ٹریفک سید مبین احمد نے اپنے اختیاات کا کسی قسم کا استعمال نہ کیا بلکہ انکی صاحبزادی کو عوام کے ساتھ لائن میں لگ کر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا پڑا۔ڈی آئی جی ٹریفک سید مبین احمد اپنے فرائض منصبی بہت دل جمی سے انجام دیتے بلکہ سفارشی کلچر کو اچھا نہیں سمجھتے تھے ۔میرٹ پر یقین رکھتے تھے و اور شاید اسی لئے انہوں نے اپنی بیٹی کو بھی قانون کی پاسداری کرنے اور اسکے راستہ پر چلنا سکھایا۔