جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فکسنگ سکینڈل،طویل خاموشی کے بعد مصباح الحق بالاخر اپنے خدشات سامنے لے آئے

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ دو کرکٹرز کی معطلی کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مصباح الحق نے ایک انٹرویومیں کہا کہ فی الحال یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ان دو کرکٹرز کی معطلی کے واقعہ کے آنے والے دنوں میں کیا اثرات مرتب ہوں گے لیکن جو کچھ بھی ہوا ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ اور مایوس کن تھا۔مصباح الحق نے کہا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ اس واقعہ کے اثرات سے نکلتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے۔مصباح الحق نے کہا کہ

2010 میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد اسی بات کی کوشش کی جاتی رہی کہ پاکستان کی کرکٹ دوبارہ اس طرح کی صورتحال سے دوبارہ دوچار نہ ہو لیکن اب یہ واقعہ رونما ہوگیا لہٰذا اب ہمیں ایک بار پھر محتاط ہونا پڑیگا اور کرکٹ پر بہت زیادہ توجہ دینی ہوگی۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو اپنے اقدامات میں مزید سختی لانی ہوگی اور ساتھ ساتھ کرکٹرز کو کرپشن کے بارے میں مزید تعلیم اور معلومات فراہم کرکے اس کے خطرات سے آگاہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…