کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنرسندھ محمدزبیرنےکہاہےکہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی کے پیچھے پڑےہوئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے محمدزبیرنے کہاکہ گزشتہ سالپی ایس ایل فائنل دبئی میں کروانے کےبعد پلان تھاکہ اگلے فائنل لاہور میں کروایا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہمارا پروگرام تھا کہ پی ایس ایل تھری
کے کچھ میچز کراچی میں بھی کروائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ لاہور دھماکہ پی ایس ایل فائنل کورکوانے کےلیے کیاگیاہے۔ انہوں نےکہاکہ دہشت گرد پاکستان کی معاشی ترقی کے پیچھے پڑے ہوئےہیں۔ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں کےلیے بھی پریشان کن معاملات ہوجاتے ہیں۔