پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کادورہ ،سائنسدانوں اور انجینئرزکی تعریف

datetime 13  فروری‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور انجینئرزکی اسٹریٹجک پروگرام کی ترقی کے ذریعے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام سلامتی کو درپیش خاص خطرات کے پیش نظر ہے، سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریاں ، تربیتی معیار اور اسٹریٹجک پلانزڈویژن کی سیکیورٹی رجیم پر خاص طور پر اطمینان بخش ہے ۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرلاسٹریٹجک پلانزڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ان کااستقبال کیااس موقع پر آرمی چیف کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس اہمیت کو اجاگر کیا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام ہماری سلامتی کو درپیش خاص خطرات کے پیش نظر ہے ۔آرمی چیف نے اسٹریٹجک پروگرام کی ترقی میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیاجس نے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنایا ۔آرمی چیف نے سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو سراہا ۔ آرمی چیف نے اسٹریٹجک پلانزڈویژن کی سیکیورٹی رجیم پر خاص طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹریٹجک پروگرام کی ترقی میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیاجس نے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنایا ۔آرمی چیف نے سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو سراہا ۔ آرمی چیف نے اسٹریٹجک پلانزڈویژن کی سیکیورٹی رجیم پر خاص طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…