پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

اگر آپ کا قد چھوٹا رہ گیا ہے تو بڑا کرنے کیلئے یہ قدرتی طریقے ضرور چیک کریں

datetime 13  فروری‬‮  2017 |

لندن(نیوز ڈیسک)آج کل کے دور میں غذاﺅں میں ملاوٹ اور ورزش سے دوری کی وجہ سے لوگوں کے قد چھوٹے رہنے لگے ہیں۔جیسے ہی انسان بلوغت کو پہنچتا ہے اس کی افزائش رُک جاتی ہے اور ساتھ ہی قد میں اضافے کا عمل بھی ختم ہونے لگتا ہے اور اگر نشوونما صحیح نہ ہوئی ہو تو قد چھوٹا رہ جاتا ہے۔ماہرین چھوٹے قد کی وجہ کومورثی ہونے کے علاوہ غیر متوازن خوراک اور ہمارے اردگرد کے ماحول کو بھی گردانتے ہیں۔آج ہم آپ کو قد میں اضافے کے
لئے آسان طریقے بتائیں گے

ورزش
اگر آپ درست غذا اور نیند کی عادت میں تبدیلی لانے کے ساتھ ورزش کا استعمال کریں تو آپ کا قد بڑھ سکتا ہے۔اگر آپ دن بھر لٹکنے کی ورزش کریں تو اس کی وجہ سے قد میں اضافہ ممکن ہے۔زمین کی کشش ثقل اور جس پول کے ساتھ آپ لٹک رہے ہیں کی مدد سے آپ کے بازو،ٹانگیں اور دھڑ لمبے ہونا شروع ہوجائیں گے۔ہفتے میں آدھے گھنٹے کے لئے بھی ورزش کی جائے تو اس سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔
اپنے چہرے کو نیچے کی جانب جھکا کر لیٹ جائیں اور اپنی ہتھیلیوں کو پیٹ کے پاس زمین پر رکھتے ہوئے اپنے اگلے دھڑ کو اوپر اٹھائیں تاکہ تمام جسم میں کھچاﺅ آئے اور وہ حرکت میں رہے۔یہ عمل جسمانی نشوونما میں مدد دے گا۔
اچھے انداز میں چلنا اور بیٹھنا
یاد رکھیں کہ غلط طریقے سے چلنے، بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے بھی نشوونما میں خرابی آتی ہے لہذا اس بات کا خاص خیال رہے کہ آپ کو اپنے چلنے پھرنے اور بیٹھنے کے انداز میں درستگی رکھنی ہے۔کوشش کریں کہ بیٹھتے ہوئے سیدھا رہا جائے۔
متوازن غذا
اگر جسم کو تمام وٹامنز، لحمیات، پروٹین ملتی رہے تو اس کی نشوونما بھی نارمل رہتی ہے لیکن اگر اس میں عدم توازن قائم ہوجائے تو پھر قد چھوٹا رہ سکتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں وٹامن ڈی،کیلشیم اور زنک بھرپور ہو کہ اس طرح آپ کے جسم کی ہڈیاں مضبوط ہونے کے علاوہ تیزی سے نشوونما پائیں گی۔اسی طرح سبزیاں،گوشت اور دودھ کے استعمال کو بڑھا دیں۔
جی بھر کر سوئیں
نو عمر لوگوں کو جی بھر کے سونا چاہیے کہ سونے کی و جہ سے ہمارے جسم مین نشوونما میں تیزی آجاتی ہے اور قد بڑھتا ہے۔ایک نوعمر کے لئے آٹھ سے 11گھنٹے کی نیند انتہائی ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…