ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

جگرکودرست رکھنے والی سادہ اورسستی 7غذائیں ،جوآپ کے گھرمیں موجودہیں

datetime 12  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جگر کو ہمارے جسم میں انتہائی اہم حیثیت حاصل ہے۔جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جس پر آپ عموماً اسی وقت توجہ دیتے ہیں جب اس میں کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔اسے جسم کا رکھوالا بھی کہاجاتاہے۔ یہ ہر وقت جسم کی صفائی میں لگا رہتاہے۔اس انتہائی اہم اور کا رآمد عضو کو صحت مند اور صاف ستھرا رکھنا انسانی صحت کیلئے بے انتہا ضروری ہے۔اس کے لیے لازمی ہے کہ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال رکھا جائے۔اچھی غذا نہ صرف جگر کو صاف رکھے گی بلکہ اس پر کا م کا بوجھ بھی کم کردے گی۔جگر کیلئے مفید غذائیں مندرجہ ذیل ہیں۔
چقندر
یہ ایک بہترین آکسیڈنٹ ہے۔سرخ اور جامنی رنگ کی یہ سبزی خون کو صاف اور خالص بناتی ہے۔اس میں موجود فولیٹ، فائبر ،آئرن ،بیٹیائن ،بیٹاسینن اور بیٹانین جگر کیلئے بے حد مفید ہیں۔جگر میں ایک فائبر پیکٹن بھی موجود ہوتاہے جو کہ پیٹ کو بھرا رکھتاہے اور جسم کی صفائی کرتاہے۔
پھول گوبھی
اس کا گہرا ہرا رنگ اس میں موجود آکسیڈنٹ اور کلوروفل کی طرف اشارہ کرتاہے۔پھول گوبھی میں فائبر کثیر مقدار میں موجود ہوتاہے جس سے جسم فاضل مادوں سے صاف جاتاہے۔اس میں پائے جانے والے گلوکو سائنو لیٹس جگر کا فضلہ خارج کرنے کیلئے ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔پھول گوبھی وٹامن ای حاصل کرنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔
شکر قندی
شکر قندی میں بیٹا کیروٹین پایا جاتاہے جس سے جسم کو اینٹی ان فلیمیٹری غذائیت ملتی ہے یعنی وہ توانائی جو جسم کو موٹا نہیں کرتی۔جسم میں جا کر بیٹا کیروٹین وٹامن اے بن جاتاہے جو کہ جگر کیلئے بے حد مفید ہے۔سپلیمنٹس سے بہتر ہے کہ وٹامن اے کی ضرورت بیٹا کیروٹین سے بھرپور غذاؤں جیسے پھول گوبھی اور کدو غیرہ سے پوری کی جائے۔
لیموں
لیموں جگر کیلئے بہترین غذا ہے۔یہ قدرتی طورپر جگر کی صفائی کرتا ہے۔اس سے جسم کو وٹامن سی حاصل ہوتاہے جو جگر کو ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتاہے جس سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔یہ نظام ہضم کیلئے مفید ہے۔
دالیں
دالیں بھی جگر کیلئے فائدے مند ہیں۔اس میں پودے سے حاصل ہونے والا پروٹین موجود ہوتاہے۔جگر کے مرض میں ضرورت سے زیادہ پروٹین بھی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔دال جسم کو اتنی ہی پروٹین پہنچاتی ہے جتنی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔
پیاز
پیاز میں یلیسن نامی جز موجود ہوتاہے جو کہ جگر اورغذا کی نالی کو صاف رکھتاہے۔اس کے علاوہ پیاز پوٹاشیئم ،فائٹو نیوٹرینٹس اور فلیو نوائیڈز سے بھی بھرپور ہوتاہے جوکہ جسم کو نزلہ ،زکام سے لے کر دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔کچی پیاز کھانا معدے میں تیزابیت بناسکتاہے ، اس لیے بہتر ہے کہ اسے کھانا پکانے میں یا ہلکا سا پکا کر استعمال کیاجائے۔
سیب
سیب کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول لیول درست رہتاہے جس سے جگر کو بڑی مدد ملتی ہے۔اس کے علاوہ یہ میلک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتاہے جو خون اور جگر کو صاف کرنے میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جگر کی صحت کیلئے ضروری ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…