پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

نواز شریف مقبول ترین لیڈر۔۔جعلی سروےکون اور کب کرواتا رہا؟سینئر سیاستدان نے بڑا اعتراف کر لیا

datetime 12  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد ( آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف پر ’’خود کش حملہ‘‘کردیا۔اپنے آپ کو خود کش سیاستدان کہنے والے شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت کے دوران میں نے خود وزیراعظم نوا ز شریف کے لیے جھوٹے سروے کرائے اور اب بھی وزیراعظم کی مقبولیت کے سروے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے

ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آپ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہتے ہیں جبکہ آئی آر آئی جیسے بین الاقوامی اداروں کے وزیراعظم کے بارے میں سروے مثبت ہیں۔اس سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سروے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے بتا یا کہ ماضی میں جب میں نواز شریف کی کابینہ کا وزیر تھا تو میں نے بھی یہ کام کیا ہے اور نواز شریف کے لیے کئی جھوٹے سروے کرائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی بار بیرون ملک جا کر سیکرٹ فنڈز سے نواز شریف کے لیے مثبت سروے کرائے اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…