لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان میں غلط کاموں کے لئے دماغ کااستعمال زیادہ ہے،عوام سڑکوں پرآئیں اوراحتجاج کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیاکہ بورڈنے دونوں کھلاڑیوں کوپی ایس ایل میں کیوں بھیجا۔بورڈکو انہیں پی ایس ایل میں سوچ
سمجھ کربھیجناچاہیے تھا۔اس میں ملوث کھلاڑیوں کوسخت سے سخت سزادی جائے۔جاویدمیانداد نے مزید کہاکہ وزیراعظم کوکرکٹ بورڈکاسرپرست نہیں ہوناچاہیے۔ سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی سے پیسہ ملتاہے اوریہ لوگ مزے کررہے ہیں جنہوں نے کرکٹ کوکچھ دیاان کے گھروں میں چولہے بندہیں۔