ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاک بحریہ کاکمال،مشرق ومغرب کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا 

datetime 11  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آئی این پی)وفاقی وزیردفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے مشرق ومغرب کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا ہے ، امن2017ایک بڑی بحری مشق ہے جس میں 37ممالک حصہ لے رہے ہیں جو پاکستان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ، امن مشقیں ایک بڑا بحری اجتماع ہے جس سے پاک بحریہ کی استعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور علاقائی تعاون کو بھی

فروغ حاصل ہوگا جبکہ معاشی نقل وحمل کے لئے محفوظ اور پر امن سمندری ماحول بھی درکار ہے ، امن مشقوں کیلئے پاک بحریہ کا پل کا کردارادا کرے گی ، میری ٹائم دہشت گردی ، منشیات اسمگلنگ نے عالمی توجہ حاصل کر جبکہ بین الاقوامی بحری افواج میں تعاون سے میری ٹائم سیکیورٹی پر بھی قابو پانے میں مددملے گی ، پاکستان کا بحیرہ عرب کی میری ٹائم سیکیورٹی میں بھی اہم کردارہے ۔وہ ہفتہ کو شیخوپورہ کے نواحی علاقے شامکے بھٹیاں میں وزیراعلیٰ پنجاب دیہی روڈ پروگرام کے تحت دس کروڑ روپے کی لاگت سے جی ٹی روڈ مرید کے شامکے تاکوٹ پنڈی داس سڑک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ چیئرمین ضلع کونسل رانا عتیق انور، ارکان اسمبلی رانا افضال حسین ، پیرا شوف رسول ، حسان ریاض ، یوسی چیئرمین چوہدری ارشد ورک ، میڈیا کوآرڈینیٹر ندیم صادق گورایہ اور عقیل بھٹی نے بھی خطاب کیا ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے ، بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا ، بھارتی حکمران ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن رہے ہیں اور آج بھی سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر اس کے یہ مکروہ عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا ۔عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار اور دھرنوں کی سیاست کر کے

عمران خان نے ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ جانے نہیں دیا ، عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں ، عوام ان کے عزائم جان چکی ہے ، عمران خان کا ایجنڈا ملک وقوم کی خدمت نہیں بلکہ قوم کو تقسیم اور انتشار پھیلانا ہے اس لئے عوام نے پی ٹی آئی کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بری طرح مستردکردیا ۔2018کے عام انتخابات کے بعد عمران خان ملکی سیاست سے قصہ پارینہ بن جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دیہی روڈ پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں سے صوبے کے دوردراز دیہاتی علاقوں کی شہری علاقوں تک نہ صرف رسائی ممکن ہوئی بلکہ کھیت سے منڈی تک کسانوں ،زمینداروں کی اجناس بروقت پہنچنے سے روزگار کے مواقع بھی بڑھے اور ان کی مشکلات کا بھی خاتمہ ہوا۔ دریں اثناء شامکے بھٹیاں کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر مرید کے جی ٹی روڈ اور ہیڈبرج اور37چک میں سوئی گیس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔ (م ن)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…