پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

ن لیگ کے اہم ترین رہنما کیخلاف تحریک انصاف کا بڑا اقدام، پیپلزپارٹی کا وکیل

datetime 11  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہاں دائر ریفرنس کی بھرپور پیروی کا اعلان کردیا۔سینئر ماہر قانون بابر اعوان تحریک انصاف کی جانب سے ریفرنس کی پیروی کریں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی سوموارکو شہباز شریف کیخلاف ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ہفتہ کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلات نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس معاملے پر خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکمنامے کے بعد شہباز شریف کا وزارتِ اعلی سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔اس پہلے ہائیکورٹ بھی شہباز شریف کیخلاف فیصلہ دے چکی ہے۔نون لیگ ذاتی منفعت کیلئے قواعد و قوانین کی تذلیل کی تاریخ رکھتی ہے:۔نون لیگ مرضی کا فیصلہ نہ آنے پر عدالتوں پر یلغار کرتی ہے۔خاندان کی شوگر ملوں کیلئے عدالت عالیہ کے حکمنامے کو نظرانداز کرنا شرمناک ہے۔پاکستان سے عدالتوں کی تذلیل کا یہ سلسلہ جلد انجام کو پہنچے گا ۔ملکی سیاست کو دونوں بھائیوں سے پاک کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔تحریک انصاف نظامِ ریاست کو شریفوں کے قبضے سے واگزار کرواکر ہی دم لے گی۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…