منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

500کلو وزنی مصری لڑکی جب علاج کیلئے بھارت پہنچی تو اسے کیسے ہسپتال پہنچایا گیا ؟جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ ( آن لائن )مصر میں موٹاپے کی خطرناک بیماری میں مبتلا 36 سالہ ایمان عبدالعاطی کوخصوصی پرواز کے ذریعے علاج کے لیے بھارت منتقل کر دیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمان عبدالعاطی کو اس کے آبائی شہر اسکندریہ کے برج العرب ہوائی اڈے سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت کے شہر ممبئی لایا گیا۔ ایمان کا وزن اس وقت 500 کلوگرام ہو چکا ہے، مصر کے اسپتالوں میں ایمان کی بیماری کا علاج نہیں کیا جاسکا۔مصری ایئرلائن کے چیئرمین صفوت مسلم نے بتایا کہ شہری ہوابازی کے وزیر شریف

 

فتحی کی خصوصی ہدایت پر موٹاپے کے شکار لڑکی کو بھارت لے جانے کے لیے خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے بعد اسے براہ راست اسکندریہ سے بھارت کے شہر ممبئی منتقل کیا گیا ہے۔موٹاپے اور بھاری بھرکم حجم کی وجہ سے ایمان عبدالعاطی کو ہوائی جہاز کے دروازے سے اندر لے جانا مشکل تھا۔ اس لیے جہاز میں خصوصی دروازہ تیار کیا گیا ۔ بھارت میں علاج کے لیے سفر کے دوران ایمان عبدالعاطی کے ہمراہ اس کی ہمشیرہ اور مصری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی موجود ہے۔ ممبئی کے ہسپتال میں لے جانے کے بھی ہسپتال کا ایک ہنگامی راستہ بنایا گیا تھا اور اسے کرین کی مدد سے سپتال میں پہنچایا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…