اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

’’ہنی ٹریپ‘‘۔۔۔۔پاکستان سپر لیگ کے خلاف خوفناک بھارتی سازش منظر عام پر آگئی۔۔۔

datetime 11  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی پاکستان سے دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا بلکہ خوفناک سازشوں کے جال بنتا نظر آتا ہے۔ سی پیک کے بعد پاکستان سپر لیگ اس وقت بھارت کے نشانے پر ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو ناکام بنانے اور کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے’’ہنی ٹریپ‘‘یعنی خوبرو بھارتی لڑکیوں کو دبئی میں پہنچانے کا انکشاف ہواہے

اس سلسلے میں دبئی میں ڈانس کلب چلانے والے بھارتیوں کی مدد حاصل کر لی گئی ہے ، ان حسیناؤں کو ٹیم ہوٹلوں کے قریب ٹھہرایاگیاتاکہ موقع ملتے ہی کھلاڑیوں سے رابطہ بڑھایاجاسکے۔معروف پاکستانی جریدے نے بھارتی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حسیناؤں کو ٹاسک دیاگیاہے کہ کھلاڑیوں سے کرکٹ فین بن کر ملیں اور سیلفیاں بنانے کے بہانے اُنہیں اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کریں جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایسی ویڈیوز بنانے کی بھی کوشش کریں جن سے سکینڈل کا عنصر نکلے۔یہ بھی معلوم ہواکہ پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والے معروف بکیے بھی امارات پہنچ چکے ہیں ۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مشکوک افراد ہوٹل کی لابی میں خالد لطیف سے سیلفی بنانے کے بہانے ملے تھے جس دوران اُنہوں نے شرجیل خان کو بھی بلالیا۔ذرائع کاکہناہے کہ بھارتی حکام کو پی ایس ایل کی کامیابی سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی ناممکن بنانے کی اپنی سازش ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مایوس ہیں اور اوچھے روایتی ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان سپر لیگ کو ہدف بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہنی ٹریپ ایک اصطلاح ہے جس میں خوبصورت خواتین کو مخالفین کے خلاف انہیں استعمال کیا جاتا ہےاور یہ اصطلاح جرمنی میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے قتل عام کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی کارروائیوں کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے استعمال کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…