اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) نو منتخب سینیٹر راحیلہ مگسی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک نے راحیلہ مگسی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹر راحیلہ مگسی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ راحلہ مگسی وفاقی دارالحکومت سے خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہوئی تھیں۔