ویک اینڈز پر باہر کھانا کھانے کی عیاشی میں بھی کرلیتا ہوں۔ آج ہفتے کا دن تھا تو حسب عادت اپنے پسندیدہ ریسٹورنٹ جاپہنچا۔ویسے تو اس ریسٹورنٹ کی تمام ڈشز ہی اسپیشل ہوتی ہیں۔ چکن کڑاھی، مٹن کٹراھی، کٹاکٹ،
افغانی کڑاھی، مٹن فرائی، چانپ، دم پخت، فرائی گوشت، چرغہ، تندوری روسٹ وغیرہ۔۔میری سب سے پسندیدہ ڈش مٹن فرائی چانپ ہے، رائتہ، گرم تل والے نان اور سلاد کے ساتھ انتہائی لطف دیتی ہے۔سو ہم بھی مٹن فرائی چانپ کا آرڈردے کر سامنے رکھی پلیٹ سےچھوٹے چھوٹےپاپڑ نما اسنیکس کو ٹونگنے لگے۔کوئی بیس منٹ بعد ویٹر نے ٹیبل پر آرڈر سرو کردیا۔ گرم گرم بھاپ اڑاتی فرائی چانپیں۔ ایک لقمہ نان کے ساتھ لیا تو ذائقہ کچھ عجیب سا محسوس ہوا۔ دوبارہ ایک لقمہ لیا لیکن وہ ذائقہ نہیں۔ ویٹر کو بلایا، اُس سے دریافت کیا وجہ ہے بھائی یہ آج وہ ذائقہ کیوں نہیں جو ہمیشہ ہوتا ہے؟ ویٹر کے چہرے پر کچھ پریشانی کے آثار نظر آئے، سر کھجاتے ہوئے بولاَسر آپ منیجر صا حب سے بات کر لیںمنیجر صاحب تشریف لائے اور فرمایاسر آج کل کھوتے کا گوشت نہیں آ رہا تو واپس مٹن پر آگئے ہیں