پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

’’سی پیک منصوبہ اور پاکستان کی اہم ترین شخصیات بڑے خطرے میں‘‘

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد گوادر اور کاشغر کے درمیانی سی پیک روٹ سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے داروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ دہشت گرد گوادر اورکاشغر کے درمیان کسی بھی جگہ

سی پیک روٹ سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔دہشتگردوں نے اس مقصد کیلئے افغانستان سے راکٹ لانچرز، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگیں پاکستان منتقل کرنا شروع کر دی ہیں۔ حساس اداروں کی طرف سے جاری ہونے والے تھریٹ الرٹ 059 میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد اہم سرکاری ہسپتالوں، سکولز اور اہم شخصیات کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بناسکتے ہیں جس کے پیش نظر سکیورٹی کوہائی الرٹ اور اپ گریڈ کیا جائے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔حساس اداروں کے انتباہ کے بعد پاکستان کے صوبہ پنجاب کے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے تمام سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو حکم دیا گیا ہے کہ اہم مقامات کی سکیورٹی نئے سرے سے ترتیب دی جائے۔ صوبائی دارالحکومت میں اس سلسلے میں پولیس نے ناکے لگا کر چیکنگ شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ حساس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارےلاہور کو حساس قرار دے چکے ہیں جہاں چند روز قبل دریائے راوی کے پل سے ایک دہشتگرد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہر ڈویژن میں ڈویژنل ایس پیز کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ‎

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…